مظفر آباد میں جدیدکینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح

وزیراعظم  شہباز  شریف  نے مظفر آباد  میں  جدید کینسر  ہسپتال  اور  میڈیکل کالج کا  افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب  سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  وہ خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوئے، اندازہ ہےکہ  وسائل سے محروم افرادکے لیےکینسرکا علاج کتنا مشکل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  شاندار  ادارےکا افتتاح کرنا اُن کے لیے اعزاز  ہے،کینسر ہسپتال سے علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے  والوں کو  مقامی سطح  پر  بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

 

 

Back to top button