نئی دہلی: ایرانی سفارتخانہ حمایت پر کشمیری عوام کا مشکور
26 مارچ, 2026

نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کشمیری عوام کی حمایت پر اپنے شکرانے کا اظہار کیا ہے۔
سفارتخانے نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں ایرانی میزائل کے ساتھ پاسداران انقلاب کا پیغام درج ہے: "ہم دل کی گہرائیوں سے کشمیری عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں اور آپ کی طرف سے اپنے رہنما کے قاتلوں سے انتقام لیں گے۔”
ایران اور امریکہ مذاکرات میں پاکستان پیغام رسانی تک محدود
یہ اقدام ایران کی طرف سے کشمیری عوام کے معاملے میں اظہارِ حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Tags
کشمیری عوام نئی دہلی26 مارچ, 2026
