نئی دہلی، کابل اور شدت پسند تنظیمیں ایک ہی پیج پر ہیں،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف پراکسی وار چلا رہا ہے۔ ’نئی دہلی، کابل اور شدت پسند تنظیمیں ایک ہی پیج پر ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرےگا۔پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں فلسطینی عوام کو اگر ایک آزاد مل جاتا ہے تو پھر یہ معاملہ زیر غور آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست یا بالواسطہ رابطہ نہیں ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہاکہ کچھ دوست ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ثالثی کی کوششیں کررہے تھے، لیکن ان کوششوں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہمیں جلد یا بدیر افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنا ہوں گی۔

 

Back to top button