ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں

امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق نئی معلومات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین 6 مارچ کو ہوگی۔

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای گزشتہ ہفتے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ان کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا، اور تین روزہ سوگ و مذہبی تقریبات کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نئے رہبرِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

خامنہ ای کے انقلاب، اقتدار، زندگی اور موت کی کہانی

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع یاؤ گالانٹ نے کہا ہے کہ اگر خامنہ ای کا کوئی بھی جانشین اسرائیل کے خلاف پالیسی جاری رکھتا ہے تو وہ اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔

ایران میں سوگ کی فضا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Back to top button