نئے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض کردیے گئے

نئے حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور مشیران کو قلمدان سونپ دیے گئے،کابینہ ڈویژن نے وزراء اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کےبعد وزارتوں میں ردو بدل کر کے وفاقی وزرا کو نئے سرے سے قلمدان تفویض کر دیے گئے جب کہ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کےبعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور جب کہ علی پرویز ملک وفاقی وزیر پیٹرولیم ہوں گے، اورنگزیب خان کھچی کو وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ بنا دیا گیا، خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی اور حنیف عباسی کو وزیر ریلوے کا قلمدان مل گیا۔
محمد معین وٹو کو آبی وسائل اور محمد جنید انور کو سمندری امور کی وزارت مل گئی، محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار جب کہ سردار محمد یوسف کو مذہبی امور کا قلمدان تفویض کیاگیا ہے، شزا خواجہ فاطمہ کو آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کا وفاقی وزیر بنادیا گیا۔
رانا مبشر اقبال وفاقی وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ ہوں گے، سید مصطفی کمال کو وزارت صحت مل گئی،رشید احمد خان کو غدائی تحفظ و تحقیق کی وزارت سونپی گئی ہے۔
عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور ہوں گے جب کہ انہیں پبلک افیئر یونٹ کا اضافی چارج دیاگیا ہے،بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے مقرر کر دیا گیا، عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کر دیا گیا ۔
کھیل داس کوہستانی کو وزارت مذہبی امور کا وزیر مملکت مقرر کیاگیا ہے ج بکہ عون چوہدری کو سمندر پار پاکستانیز اور انسانی ترقی کا وزیر مملکت بنادیا گیا ، طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا چارج دیا گیا ہے جب کہ وجیہہ قمر وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت ہوں گی۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر کو قانون و انصاف کےساتھ انسانی حقوق کی وزارت بھی دے دی گئی جب کہ مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا، خواجہ آصف کے پاس وزارت دفاع برقرار رہے گی جب کہ عطا اللہ تارڑ وزیر اطلاعات اور خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم ہوں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے حکومت کے لیے بڑی مشکل کیسے کھڑی کر دی ؟
رانا تنویر حسین کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ مقرر کیاگیا ہے جب کہ چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانی امور اور انسانی ترقی کی وزارت دی گئی ہے، عبدالعلیم خان مواصلات اور قیصر احمد شیخ کو سرمایہ کاری بورڈ کے وزارت تفویض کی گئی ہے۔