اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت عالیہ نے دونوں افراد کو ہدایت کی کہ وہ دو دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں اور گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے دونوں کے لیے دس دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ایف آئی آر لیک ہونے کے الزام کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں موجود لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے، جس پر پولیس کے سینئر افسران کے حکم کے مطابق برانچ کو سیل کر دیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی، اور ابتدائی طور پر دونوں نے اس میں ضمانت حاصل نہیں کی تھی۔ حفاظتی ضمانت کے لیے وہ کل سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے۔
