آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم 5ویں، محمد رضوان11ویں نمبرپر

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم 5ویں، محمد رضوان11ویں نمبرپر
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ترقی ہو گئی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جس کے مطابق کراچی ٹيسٹ ميں 196رنز کی شاندار اننگز پر بابراعظم کو 3 درجہ ترقی ملی ہے ۔ جس کے بعد بابر اعظم بلے بازوں ميں پانچويں نمبرپرآگئے جبکہ سنچری ميکر محمد رضوان بھی 6 درجہ ترقی کے بعد 11 ويں نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔

لاہور ٹیسٹ سیریز ، تیسرے روزآسٹریلیا کو134 رنز کی برتری حاصل

آسٹريليا کے عثمان خواجہ کو 11 درجہ ترقی کے بعد تيرہويں پوزيشن ملی ہے جبکہ مارنس لبوشين کا پہلا اور جو روٹ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

بائولرز میں پيٹ کمنز پہلے جبکہ ايشون دوسرے نمبرپر ہيں، شاہين شاہ آفريدی چھٹی جبکہ حسن علی گيارہویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Back to top button