پی ٹی آئی کو آگے بڑھانے کےلیے نئی قیادت پر سوچا جارہا ہے : رؤف حسن
رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے انکشاف کیاہے کہ پارٹی کو آگے بڑھانے کےلیے نئی قیادت پر سوچا جارہا ہے۔
رؤف حسن نے کہاکہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہےاور بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پور خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھا،وہ کیوں وہاں سےگئے۔
بشریٰ بی بی کو زبردستی دھرنے کےمقام سے لےجانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کسی شخص کو زبردستی وہاں سے لےجانا ممکن ہے،خاص کر جس طرح وہاں گولیاں چل رہی تھی جب کہ ان (علی امین اور بشریٰ بی بی) کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تھیں جس کےبعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر آپشن تھا۔
پی ٹی آئی پر پابندی کی خبروں پر بات کرتےہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا آسان کام نہیں لیکن آج کل بہت سی انہونی چیزیں ہورہی ہیں،اگر ایساکچھ ہوتا ہےتو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
انہوں نےکہاکہ اس وقت ہم اپنے گریبان میں جھانک رہےہیں کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں،پارٹی کو آگے بڑھانے کےلیے نئی قیادت پر سوچا جارہا ہے۔