PSL میں شامل نئی فرنچائزز سیالکوٹ اور حیدرآباد نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دونوں فرنچائزز، سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد نے اپنی ریٹین شدہ کھلاڑیوں کے اعلان کر دیے ہیں۔
باخبرذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کو ہر کیٹیگری میں ایک ایک کھلاڑی کو ریٹین کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
حیدرآباد نے ریٹین کی گئی کھلاڑیوں کی تفصیل کچھ یوں دی ہے:
صائم ایوب: پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپےعثمان خان: ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے,عاکف جاوید گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے,معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ریٹین کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز کی ریٹین شدہ کھلاڑیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
محمد نواز: پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے،سلمان مرزا: ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ روپے،احمد دانیال: گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ روپے اورسعد مسعود: ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے ریٹین کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صائم ایوب اس ریٹینشن کے ساتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں
