دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے دنیا کی بڑی ٹی 20 لیگوں کی درجہ بندی جاری کر دی، جس میں انڈین پریمیئر لیگ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
گلوبل کھلاڑیوں کی باڈی کے مطابق آئی پی ایل مالی اعتبار سے سب سے بڑی لیگ ہے تاہم اس کے مجموعی معیار میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
تازہ درجہ بندی میں انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ پہلی پوزیشن پر رہی، جس نے 75.2 پوائنٹس حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ رہی، جس کے پوائنٹس 68 تھے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 62.6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ معمولی فرق کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
ICC کی ون ڈے رینکنگ جاری،سلمان علی آغا پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل
پاکستان سپر لیگ 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہی، جو اسے دنیا کی نمایاں لیگوں میں برقرار رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) چھٹے، انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) 7ویں ، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 8ویں ، ابوظہبی ٹی 10 لیگ نویں، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) رہی 10ویں نمبر پر ہے۔
