پریانتھا کا متبادل نیا سری لنکن فیکٹری منیجر تعینات

سانحہ سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے بعد نئے سری لنکن منیجر اسانکا فرینیڈو نے فیکٹری کا چارج سنبھال لیا۔

نئے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے متبادل پروڈکٹ ڈویلیپمنٹ منیجر بھرتی کیا گیا ہے، فیکٹری مالک اعجاز بھٹی نے واقعے کے چند روز بعد ہی سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور پریانتھا کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

فیکڑی مالک نے دورے کے بعد اعلان کیا کہ پریانتھا کی جگہ پر سری لنکن باشندہ ہی اس کا متبادل ہوگا، اسانکا فرنینڈو نے چارج سنبھال کر کام معمول کے مطابق شروع کر دیا ہے۔

کرونا سے 5 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو اومیکرون

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، پاکستانی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

Back to top button