چاہت فتح علی خان کے گانے’’بدو بدی‘‘ کا نیا ورژن ریلیز
منفرد گانوں کے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارچاہت فتح علی خان نےمشہور گانے ’’بدو بدی‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا۔
گلوکار نےانسٹاگرام اکاؤنٹ کو ’’بدو بدی 2‘‘ گانا شیئر کیا ہے، جس کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں۔
گانے کی خاص بات نوے کی دہائی کےمشہور گانے ’’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘‘ کی طرز اور بول ہیں، جس پر چاہت نے’’بدو بدی‘‘ کا مرچ مسالہ چھڑکا ہے۔
گانے میں مزید تڑکا لگانے کےلیے چاہت فتح علی خان نےبےباک لڑکیوں کا بھی سہارا لیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں انھیں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئےچاہت نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’نئے سال کےلیے خاص، چاہت فتح علی خان نےخاص اپنے مداحوں کےلیے بطور گفٹ نئی ماڈل کے ساتھ ’’بدو بدی2‘‘ ریلیز کیا ہے‘‘۔
انسٹاگرام پر شیئر ہونےکےصرف چند گھنٹوں بعد ہی اس گانے کو 13 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔