نیوزی لینڈ : کپتان ٹام لیتھم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کےکپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کےمطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کےدائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کےخلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہےکہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنےوالے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔
ون ڈے سیریزمیں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کےمطابق ول ینگ بھی صرف پہلےون ڈےمیں دستیاب ہوں گے،وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بناڈالا
ول ینگ کی جگہ رہیز ماریو اسکواڈمیں شامل ہوں گے ۔
واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 3 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریزکا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ نیپیئرمیں کھیلا جائے گا۔
میزبان نیوزی لینڈ نےپاکستان کے خلاف 5 میچز پرمشتمل ٹی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-4 سےاپنےنام کی ہے۔