سپرایٹ مرحلہ،نیوزی لینڈنےشکست دے کر سری لنکا کوورلڈکپ سےباہرکردیا

سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 شکست دے کر ہوم ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 169 کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دُنتھ ویلالگے 29، کوشل مینڈس 11، پون رتنائیکے 10، چرتھ اسالنکا 5، کپتان داسن شناکا 3، دوشن ہیمانتا 3 اورپتم نسانکا 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

دُشمانتھا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کیویز کی جانب سے رچِن روِندرا نے 4 اور میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل سینٹنر اور گلین فلپس 1، 1 وکٹ لے سکے۔اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے۔

کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کول مکونکی نے ناٹ آؤٹ 31 رنز کی باری کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں رچن رویندرا 32، فِن ایلن 23، گلین فلپس 18، ٹِم سائفرٹ 8، ڈیرل مچل 3 اور مارک چیپمن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور دُشمانتا چمیرا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونِتھ ویلالگے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Back to top button