کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کامیاب، سیریزبرابر

نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 278 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، کیویز نے 117 سکور سے فتح سمیٹی۔

ٹیسٹ میچ کے دران مہمان ٹیم کی جانب سے لٹن داس 102 اور کپتان مومن الحق 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیویز کے کیل جیمیسن نے 4 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیویز نے اپنی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 521 رنز بنائے۔

مہندرسنگھ دھونی نے حارث رؤف کوتحفہ بھیج دیا

بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 278 رنز بنا سکی، اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم ہوئی، نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر روس ٹیلر نے بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

تاہم پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی، 10 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ جیتا تھا۔

Back to top button