نومنتخب ایرانی سپریم لیڈرکاشہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان

نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نےاپنےپہلے پیغام میں شہداکےخون کا بدلہ لینے کااعلان کردیا۔
اپنے آڈیو پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ آبنائےہرمزبند رہےگی۔میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کررہا ہے، عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہےہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہےگا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عوام یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے بند رہنی چاہیے، مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بند کیےجائیں، امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے،ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے،ہرایرانی سمیت تمام شہدا کا بدلہ لیں گے۔
