بنگلادیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا۔
12 فروری 2026 کو ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادیوں نے مجموعی طور پر 77 نشستیں جیتی ہیں۔
آج کے حلف برداری کے موقع پر بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں بنگلادیش کے ممکنہ اگلے وزیراعظم طارق رحمان اور جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بھی شامل تھے۔
پاکستانی وفد، جس کی قیادت وفاقی وزیر احسن اقبال کر رہے ہیں، بھی بنگلادیش میں موجود ہے اور وہ متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
