جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبریں بے بنیاد، تمام مسافر محفوظ ہیں: ترجمان ریلویز

ترجمان پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور ٹرین بحفاظت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
ترجمان کے مطابق، ٹرین کی روانگی سے قبل معمول کے مطابق حفاظتی نگرانی کے لیے ایک پائلٹ انجن روانہ کیا گیا تھا، جس پر آج صبح 10 بجے کے قریب تین گولیاں فائر کی گئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ فائرنگ کے بعد ممکنہ خطرے کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور صورتحال کا فوری جائزہ لیا گیا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
نان نفقہ کی جانچ فیملی کورٹس کا اختیار ہے، سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرے گی: چیف جسٹس
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا، جبکہ پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس اس وقت بحفاظت اپنی منزل کی جانب گامزن ہے، اور مسافروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
