مجتبیٰ خامنہ ای کے روس منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے روس منتقل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ماسکو میں علاج نہیں ہو رہا، سپریم لیڈر کے علاج کی خبریں غلط ہیں۔

کاظم جلالی نے کہ اکہ امریکی، اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کی خبریں تصدیق شدہ نہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن نے بھی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں توانائی اور پانی کی تنصیبات پر حملے کر سکتا ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابرہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف تیل و گیس کی تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، خاص طور پر وہ تنصیبات جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک ہوں۔

 

Back to top button