صدر کے استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدارتی منصب سنبھالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدارتی منصب سنبھالنے سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے پس پردہ عناصر اور ان کے مقاصد سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ ہمیں یہ بھی علم ہے کہ اس مہم سے فائدہ کس کو پہنچانا مقصود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو صدر کے استعفیٰ کی کوئی بات ہوئی ہے، نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، اور نہ ہی آرمی چیف کی جانب سے صدارت سنبھالنے کی خواہش کا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے۔

سانحہ سوات: انکوائری کمیٹی ڈیڈلائن میں رپورٹ پیش کرنے میں ناکام

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان اور فوجی قیادت کے درمیان تعلقات باوقار اور مضبوط ہیں، جبکہ آرمی چیف کی ساری توجہ پاکستان کے استحکام اور طاقت پر مرکوز ہے۔

محسن نقوی نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایسی بے بنیاد مہمات کا حصہ بنے ہوئے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ریاست پاکستان ہر وہ اقدام کرے گی جو ملک کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہو۔

Back to top button