تمباکو نوشی چھوڑنے کیلئے نکوٹین ویپس مؤثر قرار

تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے نکوٹین والے الیکٹرانک سگریٹ (ویپس) سب سے مؤثر طریقہ ثابت ہو رہے ہیں، تاہم ماہرین نے ان کے ممکنہ صحت پر خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2014ء سے 2023ء تک کے ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ نکوٹین ویپس تمباکو چھوڑنے میں دیگر طریقوں جیسے پیچز، چیونگم، لوزینجز اور رویہ جاتی مدد کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہیں، جبکہ بغیر نکوٹین والے ای سگریٹ بھی کم مؤثر پائے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک نکوٹین پراڈکٹ کو دوسری سے بدلنا صحت کے مسائل کا مکمل حل نہیں ہے اور نکوٹین ویپس کو مکمل طور پر محفوظ نہیں کہا جا سکتا۔

 

Back to top button