میزبان ندا یاسر نے وقار ذکا کو بُرا دوست قرار کیوں دیا؟

معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا بغیر کسی وجہ ان کے دشمن بن گئے ہیں، مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے نکالنے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی۔حال ہی میں ندا یاسر نے ’’پروگرام ہنسنا منع ہے‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوہر اور اداکار یاسر حسین سے شادی اور معروف ٹی وی ہوسٹ اور پاکستان میں ’’سوشل میڈیا سینسیشن‘‘ وقار ذکا سے شکوے سے متعلق انکشاف کیا۔پروگرام کے شروع میں ندا یاسر نے کہا کہ جب یاسر حسین نے مجھے شادی کے لیے پروپوز کیا تو پہلے میں نے منع کر دیا تھا کیونکہ ان کی بہت بڑی مونچھیں تھیں، مجھے ڈر لگنے لگا کہ شاید ان کا وڈیرے خاندان سے تعلق ہوگا، اس لیے میں نے شادی کے لیے منع کر دیا تھا، یاسر نے مجھ سے شادی کرنے کے لیے کلین شیو کرلی تھی اور شادی کے بعد دوبارہ مونچھیں رکھ لیں۔پروگرام کے دوران نامور شخصیات کو مشورہ کا سیگمنٹ ہوا جس میں ندا یاسر کو تصویر دیکھ کر شخصیت کو مشورہ دینا تھا، وقار ذکا کی تصویر آنے پر ندا یاسر نے کہا کہ وقار ذکا ان کے اچھے دوست نہیں، مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی۔ندا یاسر نے کہا کہ وقار ذکا میرے اچھے دوست نہیں ہیں، مجھے کُرسی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی اور میرے خلاف مہم بھی چلائی، جب ہم ایک چینل میں کام کرتے تھے تو میرے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا تھا، لیکن جب انہوں نے ٹی وی شو کی میزبانی چھوڑ دی تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میں نے انہیں نکلوایا، نہ میں نے کچھ کیا، پھر میرے دشمن ہوگئے۔انھوں نے بتایا کہ وقار ذکا نے انہیں مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹوانے کی بہت کوشش کی ’’ٹی وی چینل‘‘ کے سراہان کو ای میل کی کہ مجھے نکال دیں، مجھے نہیں معلوم میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے، ندا یاسر کا وقار ذکا کے ساتھ کس بات پر جھگڑا تھا یا دونوں کے درمیان کیا بحث ہوئی تھی اس سے متعلق انہوں نے تفصیلات شئیر نہیں کیں۔

Back to top button