ندا یاسر کے نئے روپ پر صارفین کی شدید تنقید

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار یہ توجہ ان کے بیان کی بجائے ان کے نئے لک کی وجہ سے ہے۔

حال ہی میں ندا یاسر نے ایک سیلون کی پروموشن کے سلسلے میں اپنا نیا لک پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔وہ ہلکے رنگ کی سادہ شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئیں۔ انہوں نے گھنگھریالے بال، گہری مرون رنگ کی نمایاں لپ اسٹک، کانٹیکٹ لینز اور مصنوعی سرخ ناخنوں کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا۔

تاہم صارفین نے ان کے اس نئے اسٹائل پر تنقید کی اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کے میک اپ اور مجموعی لک پر مختلف تبصرے کیے اور انہیں ٹرول کیا۔

صائمہ محفوظ نے لکھا یہ کتنی ڈراؤنی لگ رہی ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ خود کو راکھی ساونت کیوں بنا رہی ہیں؟ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ اس لک میں ندا یاسر ڈرا رہی ہیں اور ان کی لپ اسٹک بھی بہت خوفناک لگ رہی ہے۔

Back to top button