فیملی ممبرز، ساتھی اداکارائیں نیمل خاور کی حمایت میں سامنے آگئیں؟

معروف اداکارہ نیمل خاور آج کل سوشل میڈیا پر کافی IN ہیں لیکن اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ چہرے کی سرجری کی وجہ سے، ہر کوئی اداکارہ کے بدلے چہرے پر جملے کس رہا ہے جبکہ اس دوران اداکارہ کے فیملی ممبرز اور ساتھی اداکارائیں ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔
نیمل خاور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئے روز اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، کچھ ماہ سے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے کاسمیٹک سرجری کروانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے، اس سے قبل اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹاکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا، صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’نیمل خاور کی قدرتی خوبصورت ماند پڑ گئی ہے۔
کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ یہ سرجری حمزہ کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جوکہ ایک کاسمیٹک سرجن ہیں، ایک صارف نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’نیمل ایسا نہیں کرسکتی، وہ پہلے بہت حسین نظر آتی تھی، اب انہوں نے اپنی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ نیمل کو اب ’نعم البدل‘ پکارنا چاہئے۔
ایک صارف نے تو نیمل خاور کو پاکستانی اداکارہ سارہ لورین (مونا لیزا) سے مشابہت قرار دے دیا، ایک جانب نیمل کو چہرے کے خدوخال بدلنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے اسے نجی معاملہ قرار دیدیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ تنقید کرنا بند کریں، اگر انہوں نے یہ خود کیلئے کیا ہے تو دوسرے لوگوں کو کیا تکلیف ہے؟ کیا انہوں نے اس کے لیے آپ کو رقم ادا کرنے کو کہا تھا؟ اور ایک صارف نے لکھا کہ ’نیمل سرجری سے پہلے اور بعد میں جیسے بھی نظر آرہی ہے، یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔
نیمل خاور کی حمایت میں شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکارائیں بھی سامنے آگئیں، مایا علی، غنا علی اور متھیرا اور عائشہ ملک نے نیمل خاور کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ پہلے جیسی حسین نظر آرہی ہیں، کوئی فرق نظر نہیں آرہا ہے۔
نیمل خاور کی بہن فضا خاور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جن خواتین کی جانب سے زہرلیے اور نفرت انگیز تبصرے کیے جا رہے ہیں ان پر مجھے بہت افسوس ہے، صرف اس لیے کہ کوئی عوامی شخصیت ہے آپ کو تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، جو عورت دوسری عورت کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں، آپ کو خود پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، مہربانی سے کام لیں اس سے آپ کی روح کو سکون ملے گا۔
نیمل کی حالیہ تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد نیمل خاور نے بھی اپنا مختصر ردعمل دیا۔ایک صارف نے اداکارہ کی تصویر میں کمنٹ کیا کہ ’آپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو افسردہ مت کیجئے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کے ساتھ خوبصورت نظر آ رہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں جس پر نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے۔
نیمل خاور کی نند فضیلہ عباسی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور غیر ضروری ہیں۔ مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران ہیں، اس سے قبل اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹوکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا، کچھ صارفین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی سرجری ان کی نند اور حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جبکہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین تنقید اور الزامات لگاتے دکھائی دیئے۔
ایک صارف نے تنقید کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فضیلہ کا نیمل خاور کی سرجری سے کوئی تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر فضیلہ نہ صرف میری دوست ہیں بلکہ میری بہنوں کی طرح ہیں، مجھے معلوم ہے
’’اداکارہ کرن تعبیر نے شوبز کی چمکتی دنیا کی حقیقت بتا دی‘‘
کہ ان افواہوں کا فضیلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
