چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی

 

 

 

 

چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج اور چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت صدیقی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹس ارسال کردیا ہے۔

نوٹس میں بتایاگیا ہےکہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری ہوا تھا جب کہ انہوں نے 4 دسمبر 2024 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔تاہم ذاتی وجوہات کے باعث اب ان کےلیے ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔

 

 

 

Back to top button