تحریک عدم اعتماد:عمران خان نے محفوظ راستہ مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان نےموجودہ صورتحال میں محفوظ راستہ مانگ لیا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے لیے واحد فیس سیونگ "استعفیٰ” تجویز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک اہم شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیغام میں موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا، عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس،ایم این اے علی وزیرجیل سےاسلام آبا دمنتقل

ذرائع کا کہنا تھااہم شخصیت کے پیغام پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں غور کیا گیااور اپوزیشن کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد نہ کرنے کا کہہ دیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسپیکر سے جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جائے، جتنی جلدی عدم اعتماد پر کارروائی مکمل ہو گی ہمیں فائدہ ہو گا۔ ذرائع کا کہناتھا اپوزیشن نے وزیراعظم کے لیے واحد فیس سیونگ "استعفیٰ” تجویز کیا ہے۔

Back to top button