تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے

پی ایم ایل ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں (ن) لیگ کے صدراوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ پاکستانی عوام کی خواہش ہے، عوام تنگ آچکے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بھنگ پینے والے کوبھنگ پینے کی عادت پڑجاتی ہے مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑگئی تھی، کم ترین بولی میں صاف پانی کے ٹھیکے دئیے اوریہ جرم صرف عوام کے لئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نیب اور نیازی گٹھ جوڑ سے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا، نیب بے گناہ لوگوں کو کہتا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف بیان دو آپ کوچھوڑدیں گے۔

پیکا آرڈیننس:مسلم لیگ ن کی درخواست ناقابل سماعت قرار

سابق وزیراعلیٰ نے پاناما میں10 ارب مانگنے والے اب عدالت ہی نہیں آتے۔این سی اے نے میرے سوئس بنکوں سے متعلق چیک کیا۔سوئٹزر لینڈ سے خط آیا کہ شریف نام کا کوئی بنک اکاونٹ نہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے خلاف الٹے ہو گئے ہیں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔ قبر میں بھی چلا جاؤں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر تختہ دار پر لٹکا دیں۔

Back to top button