وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں‌ تحریک عدم اعتماد سامنے آنے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے جمع کرائی جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جب کہ تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی جس کی کامیابی پر عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوگئے۔

Back to top button