تحریک کے سلسلے میں پارٹی میں 90 روز کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی : سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارٹی میں 90 روز کے حوالے سے تاحال کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور علی امین گنڈاپور کا مؤقف ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کےلیے عمران خان کی رائے ہی حتمی اور فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے، کسی فرد واحد کی ذاتی رائے پر پالیسی کا انحصار نہیں ہوتا۔

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے مطابق پارٹی کے اندر اب تک کوئی اجتماعی فیصلہ نہیں ہوا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان ان کی ذاتی سوچ کا عکاس ہوسکتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی ہمیشہ عمران خان کی قیادت میں طے پاتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے ارکان کا حلف : اجلاس نہ بلانے پر الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کو خط

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 12 جولائی کو لاہور میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان کی رہائی نہ ہوئی تو "یا وہ نہیں یا ہم نہیں” کا مرحلہ آجائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، جو پورے ملک میں پھیلے گی اور 5 اگست تک اپنے عروج پر پہنچے گی۔

Back to top button