حکومت یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہےکہ حکومت یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاکہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے۔اگر راستے بند کیے جائیں گے تو پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی این جی او نہیں ہے یہ تو فاششٹ حکومت ہےجو گولیاں اور آنسو گیس شیل برساتی ہے۔لوگوں کو مارتی ہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کر لی۔عدالت نے دس، دس ہزار روپے کےمچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
خیبرپختونخوا کابینہ ارکان کا سول نا فرمانی کی کال کو مسترد کرنا احسن عمل ہے : عطا تارڑ
واضح رہے کہ سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 اور تھانہ کورال میں 1 مقدمہ درج تھا۔تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمے میں بھی عمر ایوب کی عبوری ضمانت پانچ،پانچ ہزار روپے کےمچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نےضمانت کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر دونوں عدالتوں نے 21 دسمبر کےلیے پولیس کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔
