کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہوں
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں ، لیکن وہ عہد کی تکمیل کیلئے کپتان عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑہیں، وزیر اعظم حکم دیں تو سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں، کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہوں، پارٹی نےپرویزالہٰی کونامزدکیاان کی کامیابی کویقینی بناؤں گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا میں نے وزیراعظم عمران خان صاحب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور منظوری کے بعد وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دوں گا،کپتان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، پارٹی اور عوام سے کیے گئے عہد کی تکمیل کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ ہوں۔ مجھے کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی اور اپنی ذات سے بڑھ کر ملک اور قوم کا مفاد عزیز ہے۔
عثمان بزادر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ساڑھے 3 سال میں عوامی فلاح و بہبود کے ہزاروں منصوبے شروع کیے، اسلامی فلاحی ریاست کے منشور پر عملدرآمد کیا، ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی اور ہر ضلع کو اس کا حق دلوایا
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی بازگشت کے بعد حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے حکومت کی حمایت کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا کر ان کی جماعت سے وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں اور مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار اور انکی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پارٹی
کے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے اور آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
بیان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعظم سے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر آپ کی جانب سے نامزدگی پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کے اعتماد پر انشااللہ پورا اتروں گا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوامی خدمت کریں گے۔