پی ٹی آئی کےلیے کوئی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں: رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کا رویہ اپنائے اور پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے، پی ٹی آئی کےلیے کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان رہائی فورس بنانا پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچائے گا،اگر یہ لوگ اسی راستے پر چلتے رہے تو نقصان اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے تو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنی،انہوں نے واضح کہا ہےکہ سیاستدان آپس میں بات کریں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بالآخر پی ٹی آئی سے سیاستدانوں نے ہی بات کرنی ہے اور سیاسی سائیڈ پر پی ٹی آئی کےلیے ہماری آفر موجود ہے۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رہائی فورس ٹوٹل فیلیئر ہوگا اور پی ٹی آئی کےلیے بہت نقصان دہ ہوگا،اگر پی ٹی آئی نے اپنا رویہ نہ بدلا تو یہ پاکستانی سیاست میں اپنا وجود کھو دیں گے۔

علی امین گنڈاپوراپنی سکیورٹی واپس لینے پرصوبائی حکومت پربرس پڑے

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کےلیے فورس بنانے کا اعلان کیا ہے،جس کا باقاعدہ حلف ہوگا اور سہیل آفریدی کےمطابق یہ فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان رہائی فورس کے معاملے پر پارٹی میں بات ہوگی،کیوں کہ پارٹی کسی ملیشیا پر یقین نہیں رکھتی،ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

Back to top button