سنیارٹی ایشو پر 5 ججز سے کوئی تنازع نہیں، ذرائع اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیارٹی ایشو پر خط لکھنے والے پانچ ججز سے کوئی تنازع نہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا تمام فوکس کیسز جلد نمٹانے پر ہو گا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔
ٹیکس کیسز،کیسز کا بیک لاگ ختم کرنےاورمسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہونگے۔ضمانت کے کیسز میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعض ججز کی جانب سے اچانک چھٹی پر جانے اور سماعت کیلئےمقرر کیسز کی کاز لسٹ پیشگی اطلاع کے بغیر کینسل کر کے کیسز ری لسٹ کرنے کی پریکٹس ختم کی جائے گی جبکہ ججز کورٹ آفیشلز پراپنی کورٹ میں کم کیسز لگانے کا دباؤ نہیں ڈال سکیں گے۔
ٹیکس کیسز نمٹانے کیلئےجسٹس بابرستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پرمشتمل ڈویژن بینچ قائم ہوگا۔اسلام آباد ہائی میں اب اپیلیں آؤٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پرلگیں گی۔
ادھرسابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو ایک سال کیلئےاسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اورنورمحمد مرزا قائم مقام چیف جسٹس کے پرسنل سٹاف افسر مقررکر دیئے گئے۔مقصود احمدلاہور ہائیکورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ آئے تھے۔
