اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: قتل کے شواہد نہیں ملے، ڈی آئی جی ساؤتھ

معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے شبہ ہو کہ ان کو قتل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو لاش انتہائی خستہ حالت میں تھی، اور اندازہ ہے کہ حمیرا کی موت ستمبر یا اکتوبر 2023 کے دوران واقع ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت کو 8 سے 10 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جبکہ ان کی لاش ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں تھی۔

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی میت ورثا نے وصول کرلی

 

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے جسم یا ہڈیوں پر کسی قسم کی چوٹ کے شواہد نہیں پائے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے فروری تک اداکارہ کے فلیٹ کے برابر والے اپارٹمنٹ میں کوئی موجود نہیں تھا، اس لیے ممکن ہے کہ ابتدائی مہینوں میں لاش کی بو پیدا ہو کر ختم ہو چکی ہو اور کسی کو احساس نہ ہوا ہو۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Back to top button