چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا : ترجمان پی سی بی

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پی سی بی کو نقصان ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ محسن نقوی کے آنے کےبعد کرکٹ بورڈ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد کےبعد اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف سامنے آگیا۔ لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ایڈوائزر عامر میر نے پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی 2025کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا، چیمپئنزٹرافی کےلیے آئی سی سی کا 70 ملین ڈالر کا بجٹ تھا۔

عامر میر نے کہاکہ بورڈ نے کوئی رقم خرچ نہیں کی، چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا ایونٹ تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نقصان ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی نےکہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میڈیا نے بھی چلایا ہے۔بھارت کا پروپیگنڈا بےنقاب کرنے کےلیے حقائق بیان کرنا ضروری ہیں، محسن نقوی کے آنے کےبعد کرکٹ بورڈ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

عامر میر نے کہاکہ تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے،دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا تھا توقع سے زیادہ منافع ہوا،یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ فیس سےحاصل ہوا ہے،پی سی بی کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کوئی پیسہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ ابھی سب آڈٹ ہونا ہے لیکن اس کے باوجود تین ارب کے منافع کا تخمینہ لگایا ہے،پی سی بی نے چار اب روپے حکومت کو ٹیکس دیا ہے، آئی سی سی نے تمام اخراجات اٹھائے، 70 ملین ڈالرز کا آئی سی سی نے بجٹ بنایاتھا۔

عامر میر نے کہاکہ پی سی بی کے پیسےمیں کمی نہیں اضافہ ہورہا ہے، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا کامیابی سے انعقاد کیا، تمام بڑی ٹیموں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی،چیئرمین محسن نقوی نے گراؤنڈز کی آپ گریڈیشن کا مشکل ٹاسک لیا اور پھر مکمل کیا، قذافی اسٹیڈیم 90 فیصد نیا بنا یہ ملک کا اثاثہ ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پی سی بی کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا،بورڈ کو تین ارب منافع کا تخمینہ ہے۔

جاوید مرتضی نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیا ہم کوئی بھی بڑا ایونٹ کروا سکتے ہیں،پی سی بی نے کامیابی سے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کروایا۔

2023ء اور 24ء کے مالی سال میں 10 ارب کا منافع ہوا، اسٹیڈیمز کےلیے بجٹ 18 ارب روپے تک تھا۔

پی سی بی نے مالی نقصان پربھارتی پروپیگنڈامسترد کردیا

جاوید مرتضیٰ نے کہاکہ دو مرحلوں کا بجٹ 18 ارب تھا، پہلا مرحلہ 12.80 ارب کا تھا، ہم مجموعی طور پر مالی لحاظ سے مضبوط ہوئے ہیں،یہ آئی سی سی کا ایونٹ تھا جس کا انعقاد پی سی بی نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیم صرف چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہیں بلکہ اگلے 30 سال کیلئے بنا ہے، پی سی بی مالی طور پر مستحکم ہے۔

Back to top button