عمران خان سے ملاقات کےلیےکوئی بھیک نہیں مانگ رہے : سلمان اکرم راجہ

 

 

 

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو پارٹی مؤقف کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے جلدبازی میں بات کردی، پی ٹی آئی سے کوئی غلطی نہیِں ہوئی،ہم کسی حوالے سے بھیک نہیں مانگ رہے،بھیک کا لفظ بالکل غیرمناسب تھا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کےلیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر اس بیان کی تردید کی جاچکی ہے۔بیرسٹر گوہر نے جلدبازی میں بات کردی،ہم کسی حوالے سے بھیک نہیں مانگ رہے،بھیک کا لفظ بالکل غیرمناسب تھا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پی ٹی آئی سے کوئی ایسی غلطی نہیِں ہوئی جسے عمران خان سے ملاقاتیں نہ کرانے کا جواز بنایا جاسکے۔

 

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ حکومت سے بات اس وقت ہوگی جب عمران خان پر سے ناجائز قدغنیں ختم کی جائیں گی۔

 

 

Back to top button