24 نومبر احتجاج : اسلام آباد میں کسی کو فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جاکر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے،کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتےہیں؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں،ہمیں بالکل کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں،اگر ان کو اعتماد ہوکہ لوگ خود نکلیں گےتو یہ ویڈیو بنا کر دینےکی بات نہ کرتے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کےلوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو رسپانڈ نہیں کیا، پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے،ان کو پاکستان کامفاد ریڈ لائن نہیں لگتا۔
پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ سیاست کسےکہتے ہیں اور پرُ امن احتجاج کیاہوتا ہے۔
علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کےلیے پہنچ گئے
صوبائی وزیر نے کہا کہ فیکٹری سے نکلنےوالے دھوئیں کی مانٹیرنگ کی جاتی ہے، فیکٹری کی بھٹی سےجیسے ہی مہلک دھواں نکلتا ہے تو اسے بند کردیا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا کہ دسمبر تک الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی، ہمیں لوگوں کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف لےکر جانا ہے۔
