سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دے گا،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ کی پوری کوشش کررہی ہے، لیکن سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سب کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن کر نہیں پا رہی، ان کے پاس صلاحیت ہی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی تھوڑی بہت صلاحیت بروئے کار لائے گی تو سختی سے روکا جائےگا، شاید وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور سے چلنا ہے مشکل ہو جائے، حکومت اور ایجنسیاں غافل نہیں بیٹھی ۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں حکومت کا ہوم ورک مکمل ہے جبکہ پی ٹی آئی اپنا ہوم ورک کررہی ہے، پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہوگا، ری ایکشن اس کے مطابق ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سیاست ٹیبل پر بیٹھ کر ہوتی ہے، احتجاج کرنے کو سیاست نہیں کہا جا سکتا۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان ہم سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے تھے، وہ آج بھی سٹریٹ موومنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے انہیں اجازت نہیں ملنی۔
