خیبرپختونخوا میں کسی بڑے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں : خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مقامی لوگوں کے تعاون سے ہورہے ہیں، صوبے میں کسی بڑے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ وادی تیراہ دہشت گردی سے شدید متاثر ہے،وہاں اگر بڑا آپریشن ہوگا تو شہریوں کو بھی نقصان ہوسکتا ہے،ابھی تک علاقے میں کوئی دستہ نہیں بھیجاگیا،جب ضرورت ہوگی تو بھیجیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پاک فوج اور ریاست کےخلاف عوام کو اکسانے کی کوشش ہو رہی ہے،پی ٹی آئی میں مختلف قسم کی آوازیں ہیں،جو باہر بیٹھےہیں ان کی زبان کچھ اور ہے۔عمران خان کی فیملی، ارکان اسمبلی کا مؤقف الگ ہے،جب کہ جو لوگ چھپے ہیں ان کی آواز کچھ اور ہے۔

تیراہ وادی سے 70 ہزار افراد کی ہجرت کا ذمہ دار وفاق یا PTI

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی ہے،یہ اپوزیشن لیڈر اپنا کیوں نہیں لائے؟محمود اچکزئی کے ساتھ جو انہوں نے کیا وہ سب جانتے ہیں،اگر میں ان کی جگہ میں ہوتا تو کبھی پی ٹی آئی پر اعتبار نہ کرتا۔

 

Back to top button