5 اگست کو اسلام آباد مارچ کا کوئی منصوبہ نہیں، ضلعی سطح پر ریلیاں ہوں گی: مینا خان آفریدی

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ضلعی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا،فورسزکی 7ماہ کی کارروائیوں میں892دہشتگردہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے اسلام آباد مارچ کا کوئی پروگرام نہیں، اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور میں احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

Back to top button