بغیراجازت سوشل میڈیا پرکوئی پوسٹ نہیں ہوگی،کرکٹرزکووارننگ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرزپرواضح کردیا کہ میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے اور کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے مینیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا گیا ہے اور پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 

Back to top button