کسی بھی صورت میں دفاعِ وطن پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی عوام اور مسلح افواج ہر وقت وطن کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تیار ہیں، اور کسی بھی صورت میں دفاعِ وطن پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

افغانستان سے مبینہ جارحیت کے خلاف جاری “آپریشن ضرب للحق” کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کا عزم ہے کہ ملک میں امن اور تحفظ پر کسی قسم کا اثر نہ پڑنے دیا جائے، اور کسی بھی جارحانہ اقدام کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے دندان شکن جواب کے بعد افغان طالبان نے چوکیوں پر سفید جھنڈے لہر دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان اپنے فرائض قومی جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دے رہی ہیں، اور اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اور اگرچہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے، کسی بھی جارحیت یا سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

افغان جارحیت کے خلاف پاکستان کاآپریشن غضب للحق جاری،133طالبان ہلاک

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں متحد ہے۔

Back to top button