غزہ کا کنٹرول سنبھالنے  کیلئے کوئی  جلدی نہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر کوئی جلدی نہیں ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتےہیں۔شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ شمالی کوریا کے صدر کم جان کےساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو یہ سب کےلیے فائدہ مند ہوگا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو پہلے ہی نکالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجا جارہاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کا امریکہ کےساتھ مذاکرات سے صاف انکار

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاتھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے۔علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے ، شہریوں کو بسائیں گے۔

ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔

Back to top button