عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا : بیرسٹر سلمان صفدر

 

 

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ میں نے عدالتی حکم پر عمران خان سے ملاقات کی، جیل میں ان کے سیل کا معائنہ بھی کیا۔

فرینڈ آف کورٹ کے طور پر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے ان کے لفظ "ٹھیک ” کی غلط تشریح کی ہے تو مس رپورٹنگ کی ہے،انہوں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹریکشن ہوا وہ سب انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی کی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میں نے عدالتی حکم پر عمران خان سے ملاقات کی، جیل میں ان کے سیل کا معائنہ بھی کیا، لیکن عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا اور انہوں نے بھی میری پوزيشن سمجھتے ہوئے اس کا برا نہیں منایا۔

یاد رہےکہ سلمان صفدر نے عمران خان سے عدالتی حکم پر ملاقات کی تھی،اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا نے سوال پوچھا کہ عمران خان کی کیسی صحت ہے؟ اس پر سلمان صفدر کا جواب تھا ” ٹھیک” ۔

 

Back to top button