امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے : ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہورہے،پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھاکہ ایران کو بھیجی گئی تجاویز زیادہ تر غیر حقیقت پسندانہ،غیرمعقول اور حد سے زیادہ تھیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ خوش آئند ہےکہ علاقائی ممالک امن کی کوشش کررہے ہیں تاہم صورت حال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا ضروری ہے۔
