عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی امریکی دباؤنہیں،طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔
وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چودھر ی کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔
طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت ہرپاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرتی ہےکہ لوگوں کوبانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی کے اپنےاندورنی اختلافات ہیں، ایک گروہ دوسرے کا راستہ روکتا ہے۔
