ادب کا نوبیل انعام مصنف لازلو کرسز ناہور کائی نےنام کرلیا

ادب کا نوبیل انعام ہنگری سے تعلق رکھنے والے مصنف لازلو کرسز ناہور کائی کے نام رہا۔
سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے ہنگری سے تعلق رکھنے والے مصنف کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔
نوبیل کمٹی کے مطابق لازلو کرسز ناہور کائی ایسے مصنف ہیں جو مشکل وقت میں بھی آرٹ کی طاقت کو یقینی بناتے رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وہ وسطی یورپی روایات کے بارے میں لکھنے والے بہترین مصنف ہیں اور ان کی پراثر اور بصیرت افروز تخلیقات کے اعتراف میں انہیں نوبیل انعام دیا جا رہا ہے۔
ان کے ابتدائی ناولوں میں اکثر ہنگری سے لے کر جرمنی تک وسطی یورپ کے قصبوں اور دیہات کے ماحول کو دکھایا جاتا تھا مگر بعد کے تخلیقی کام میں قارئین کومشرق بعید تک لے جایا گیا۔
چین اور جاپان کے دوروں نے ان کے تخلیقی کام پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
