علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاجی کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ ارجنٹ چھٹی پر جانے کی وجہ سے آج سماعت نہ ہو سکی۔

عدالت نے پہلے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو طلب کیا تھا، اور آج آخری دو گواہوں یعنی تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہونی تھی۔

عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات کو بھی برقرار رکھا ہے۔

Back to top button