دہشت گردی کے مقدمے میں علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کےتحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دےدیا۔
اس موقع پر فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نےحاضری معافی کی درخواست جمع کروائی،عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دےدیا۔