نون اور قاف لیگ کی قیادت کی عثمان بزدار کو ہٹانے پر مشاورت

اتوار کے روز لاہور میں نواز لیگ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قاف لیگ کی قیادت سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے مشترکہ طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان ایک آدھ روز میں کر دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں مسلم لیگ ق رہنما ئوں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہمارا حکومت کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا ،ن لیگ نے عدم اعتماد کی تحریک پر حمایت مانگی ہے، بی اے پی اور ایم کیو ایم کے اپنے مسائل ہیں۔ ہم اپنا فیصلہ الگ کریں گے۔ ایک دو روز میں مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

بزدار کی چھٹی، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نواز شریف کی جانب سے کسی حمایت کی بات نہیں کی گئی، ملاقات حمزہ شہباز کی درخواست پر کی گئی،ماری خواہش ہے ہم اکٹھے ہوجائیں
۔
اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھا برف پگھل چکی ہے، ق لیگ سے ملاقات کچھ دو اور کچھ لو کے بغیر تھی۔

Back to top button